وزارت اوقاف عدن؛ مساجد میں نکاح کی اجازت نہیں ہوگی

IQNA

وزارت اوقاف عدن؛ مساجد میں نکاح کی اجازت نہیں ہوگی

9:35 - August 08, 2018
خبر کا کوڈ: 3504935
بین الاقوامی گروپ: عدن کی وزارت اوقاف نے مساجد میں نکاح خوانی پر پابندی کا اعلان کردیا

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے المشهد العربی کے مطابق  وزارت اوقاف «عدن» نے ایک رسمی بیان میں اعلان کیا کہ مساجد کے احترام کے پیش نظر تمام مساجد میں نکاح کے مراسم پر پابندی ہوگی۔

 

اس بیان میں کہا گیا ہے: اگرچہ بہت سے لوگوں کی خواہش ہے کہ ایک مبارک شادی کے لیے انکی شادی کی ابتداء خانہ خدا سے ہو تاہم بعض مساجد میں آتش بازی اور موج مستی کی وجہ سے مساجد کا احترام پامال ہوتا ہے۔

 

بیان میں تاکید کی گیی ہے کہ احترام مسجد کی وجہ سے نکاح خوانی پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔/

 

3736837

نظرات بینندگان
captcha