سعودی عرب؛ قرآنی ٹاور کا افتتاح

IQNA

سعودی عرب؛ قرآنی ٹاور کا افتتاح

12:52 - May 23, 2018
خبر کا کوڈ: 3504620
بین الاقوامی گروپ: انجمن حفظ قرآن فلاحی ادارے کے قرآنی ٹاور کا افتتاح جوف شہر میں کیا گیا

سعودی عرب؛ قرآنی ٹاور کا افتتاح

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  al-jazirahonline.com؛ کے مطابق فلاحی قرآنی انجمن کے سربراہ عیسی بن ابراهیم دریویش، جو «دومه جندل» صوبے میں قرآنی امور کے سربراہ ہے انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا : قرآنی ٹاور گیارہ منزلوں پر مشتمل ہے جو چودہ ملین ریال کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے

 

انکا کہنا تھا کہ  دومه جندل کے قرآنی مرکز میں حفظ اور تجوید پر کام کیا جاتا ہے جبکہ اس مرکز میں اس وقت چھ سو طلبا زیر تعلیم ہیں اور سینکڑوں دیگر تعلیم مکمل کرچکے ہیں۔

 

عیسی بن ابراهیم دریوش نے کہا: مرکز میں طلبا و طالبات کے لیے الگ کلاسز موجود ہیں جبکہ  ۵۰ قرآء مختلف روش پر کام کررہے ہیں۔

 

انجمن کے ڈپٹی چیف عبدالرحمن بن مقبول عدوان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ انجمن خدا اور رسول اکرم(ص) کی تعلیمات کے فروغ کے لیے کام کررہی ہے اور مستقبل میں قرآن کالج کھولنے کا پروگرام زیر غور ہے۔

 

پروگرام میں حسن قرآت کا سلسلہ بھی شامل تھا۔/

3716564

نظرات بینندگان
captcha