سعودی عالم نے ویلنٹائن ڈے کو مثبت سماجی تہوار قرار دے دیا !

IQNA

سعودی عالم نے ویلنٹائن ڈے کو مثبت سماجی تہوار قرار دے دیا !

11:04 - February 16, 2018
خبر کا کوڈ: 3504209
بین الاقوامی گروپ:مذہبی پولیس کے سابق سربراہ اور عالم دین احمد قاسم الغامدی نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے شریعت اسلام خلاف نہیں اور اس کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔

سعودی عالم نے ویلنٹائن ڈے کو مثبت سماجی تہوار قرار دے دیا

ایکنا نیوز- جنگ نیوز کے مطابق مکہ کی مذہبی پولیس کے سابق سربراہ اور عالم دین احمد قاسم الغامدی نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے شریعت خلاف نہیں اور اس کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔

عرب ٹی وی کو ایک انٹرویو میں سعودی عالم نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر مغربی معاشروں میں کئی سماجی تہوار منائے جاتے ہیں اور اسی مناسبت سے ویلنٹائن ڈے پر بھی ایک دوسرے کو گلاب کے پھول دیے جاتے ہیں۔

احمد قاسم الغامدی کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کو پھول دینے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے تاہم اسلامی اقدار کی پاسداری ضروری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کبھی تو سعودی مفتی میلاد النبی اور عزاداری سیدالشہداء تک کو بدعت اور کفر قرار دیتے ہیں اور اگر حکومت کہے تو پھر اسراییل سے جنگ کو خلاف اسلام اور ویلنٹاین جیسے کفری کلچرکو اسلامی قرار دینے میں قباحت محسوس نہیں کرتے۔

نظرات بینندگان
captcha