بحرین؛ شیخ علی سلمان کا یوم انقلاب پر پیغام

IQNA

بحرین؛ شیخ علی سلمان کا یوم انقلاب پر پیغام

7:06 - February 14, 2018
خبر کا کوڈ: 3504198
بین الاقوامی گروپ: جمعیت الوفاق بحرین کے جنرل سیکریٹری نے بحرین کے ساتویں یوم انقلاب پر پیغام میں کہا : بحرینی عوام نے تمام تر مشکلات اور مظالم کے باوجود حقوق کے لیے آواز بلند کی

بحرین؛ شیخ علی سلمان کا یوم انقلاب پر پیغام

ایکنا نیوز-  منامه پوسٹ کے مطابق جمعیت الوفاق بحرین کے جنرل سیکریٹری کی اہلیہ علیاء رضی نے اپنے شوہر کے پیغام کو پہنچایا جسمیں انہوں نے عوامی استقامت کو سراہا ہے

 

یونیوز سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ سات سال کی استقامت نے ثابت کیا کہ عوام اپنے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹنے والے اور شیخ علی سلمان نے اسی بات کا درس دیا ہے۔

 

شیخ سلمان کی اہلیہ نے مزید کہا: وقت آن پہنچا ہے کہ دنیا کے باضمیر افراد بحرین کے عوام کی مشکلات کو تشدد کی بجایے امن و صلح اور گفتگو سے حل کرانے کے لیے اقدام کریں۔

 

انہوں نے قطری حکام سے شیخ علی سلمان کی گفتگو اور امریکہ و سعودی حکام سے ثالثی کی درخواست کو رد کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کے حکام ہر بات سے باخبر ہیں مگر انتقامی پالیسی کے تحت شیخ سلمان کو قید ومشقت میں رکھا گیا ہے

 

شیخ کی اہلیہ کے مطابق فروری سال ۲۰۱۷ سے اب تک شیخ علی سلمان اور دیگر قیدیوں سے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی اور انکو علاج کی سہولت بھی مشکل سے مل رہی ہے اور ہسپتال لے جاتے ہویے زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہوتے ہیں۔

 

انسانی حقوق کی تنظیم نے بھی قیدیوں کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظھار کرچکی ہے اور انکا کہنا ہے کہ عالمی انسانی منشور کے مطابق انکو فوری طور پر سہولیات دی جائے۔/

 

3691139

نظرات بینندگان
captcha