نیوزی لینڈ؛ کرائسٹ چرچ نمایشگاہ میں قرآن کی تقسیم

IQNA

نیوزی لینڈ؛ کرائسٹ چرچ نمایشگاہ میں قرآن کی تقسیم

6:50 - February 13, 2018
خبر کا کوڈ: 3504192
بین الاقوامی گروپ: نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ Christchurch) میں پہلی بار مختلف ترجموں کے ساتھ قرآنی نمایش منعقد کی جارہی ہے

نیوزی لینڈ؛ کرائسٹ چرچ نمایشگاہ میں قرآن کی تقسیم

ایکنا نیوز- خبررساں ویب سایٹ stuff.co.nz کے مطابق قرآنی نمایش سترہ فروری سے صبح  ۱۰:۳۰ سے ۴ تک منعقد ہوگی جسمیں اسلام کے بارے میں نادرست تصورات مٹانے کی کوشش کی جائے گی ۔

اس نمایش میں مختلف زبانوں کے ساتھ ۴۵ قرآنی ترجمے پیش کیے جائیں گے۔

 

کرایسٹ چرچ میں مسجد کے جوان سال امام مستنصر قمر کی کوشش سے مذکورہ نمایش کا اہتمام کیا گیا ہے جو جلد دیگر شہروں میں بھی منعقد کی جائے گی

 

مستنصر تین سال پہلے انگلینڈ سے یہاں پر آچکے ہیں اور اس وقت وہ «نیوزی لینڈ میں حققیقی اسلام » گروپ اور مہم کا سرگرم رکن ہے۔

 

 

قمر کا کہنا ہے کہ ہمارے گروپ کے ایک رکن نے بیس سال کی محنت کے بعد مائوری زبان پر عبور حاصل کیا تاکہ وہ قرآن کا اس زبان میں ترجمہ کرسکے۔

 

 

نمایش کے ہمراہ ایک مختصر سیمینار بھی منعقد ہوگا جسمیں اسلام ،جہاد اور دہشت گردی کے موضوع ہر لیکچر دیا جائے گا جبکہ شرکاء کو مفت میں قرآن مجید کا نسخہ بھی پیش کیا جائے گا

 

قمر کا کہنا ہے کہ سمینار میں اسلام اور دہشت گردی میں فرق اور مخالفت کے حوالے سے خطاب ہوگا/.

3690748

نظرات بینندگان
captcha