مخالفت کے باوجود؛ نائک کمپنی نے «اسپورٹس حجاب» بنانا شروع کردیا

IQNA

مخالفت کے باوجود؛ نائک کمپنی نے «اسپورٹس حجاب» بنانا شروع کردیا

8:18 - December 11, 2017
خبر کا کوڈ: 3503925
بین الاقوامی گروپ: اسپورٹس سامان کے حوالے سے معروف کمپنی نایک نے اعتراضات کے باجود«پرو حجاب» پر کام شروع کردیا

مخالفت کے باوجود؛نائک کمپنی نے «اسپورٹس حجاب» بنانا شروع کردیا

 

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے MENAFN؛ کے مطابق نایک شاپس پر اسپورٹس حجاب ملنا شروع ہوگیا ہے جسکو عالمی سطح پر ماہرین کھیل نے عمدہ قرار دیا ہے

 

امریکن تلوار باز خاتون «ابتهاج محمد» مصری خاتون کھلاڈی «منال رستم» اور امارات میں اسکی کے حوالے سے نامور خاتون  «زهرا لاری» نے اس حجاب کو پہننے کے بعد بہترین قرار دیا ہے۔

 

ثقافتی تنوع اور اسپورٹس میں مسلمان خواتین کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر نایک کمپنی نے اس محصول پر کام شروع کردیا ہے۔

 

ماہرین نایک کے مطابق ایک سال کے سروے اور تحقیق کے بعد پروحجاب بنانے پر کام شروع کیا گیا ہے

 

نایک کمپنی کے مطابق اس سہولت کے بعد مسلمان خواتین آسانی اسے اسپورٹس میں صلاحیتیں منوا سکتی ہیں۔

 

پرحجاب ۳۰ یورو کے ساتھ اس وقت یورپ میں دستیاب ہے اور جلد ہی ایشیائی ممالک میں دستیاب ہوگا۔

 

قابل ذکرہے کہ نایک کمپنی کو اس محصول کے بنانے پر کافی اعتراضات کا سامنا رہا ہے/.

/3671156

نظرات بینندگان
captcha