خطیب مسجدالاقصی: عرب ممالک سے صرف ایک درخواست ہے «امریکہ کو "نا" کہنا»

IQNA

خطیب مسجدالاقصی: عرب ممالک سے صرف ایک درخواست ہے «امریکہ کو "نا" کہنا»

7:39 - December 09, 2017
خبر کا کوڈ: 3503914
بین الاقوامی گروپ: «شیخ عکرمه صبری» کا کہنا ہے کہ ہماری آرزو ہے کہ کسی دن کوئی ایک عرب حاکم امریکہ کو «نو سر» کہے کیونکہ انکی کمزوریوں کی وجہ سے نوبت یہانتک آپہنچی ہے۔

خطیب مسجدالاقصی:عرب ممالک سے صرف ایک درخواست ہے «امریکہ کو

 

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  «الفجر» کے مطابق مسجد الاقصی کے خطیب «شیخ عکرمه صبری» نے ٹرمپ کے اسرائیل حامی فیصلے کو بالفور معاہدہ قرار دیتے ہوئے اسکی بھرپور مذمت کی۔

 

سیٹلایٹ چینل «on live»  سے گفتگو میں انکا کہنا تھا: قدس شریف کا صھیونی دارلحکومت قرار دیکر امریکہ نے واضح کردیا کہ وہ مسئله فلسطین میں ثالث نہیں۔

 

شیخ عکرمه صبری نے فلسطینیوں پر تشدد کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے صلح کا خواب تعبیر نہیں ہوسکتا۔

 

انہوں نے عربی اور اسلامی ممالک سے کہا کہ وہ صرف زبانی مذمت پر اکتفا نہ کریں بلکہ عملا اقدام سے حمایت ثابت کریں.

 

خطیب مسجدالاقصی نے مزید کہا کہ ہماری آروز ہے کہ کوئی ایک عرب حاکم امریکہ کو «نو سر» کہنے کی جرات پیدا کریں۔

 

قابل ذکر ہے کہ بالفورمعاہدہ ۲ نومبر ۱۹۱۷ کو ہوا تھا جسمیں برطانیہ کے وزیر خارجہ آرٹور جیمز بالفورنے ایک یہودی سرزمین کی منظوری پر گرین سگنل دیا تھا/.

3670547

نظرات بینندگان
captcha