مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کیخلاف پاکستانی قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

IQNA

مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کیخلاف پاکستانی قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

8:08 - December 08, 2017
خبر کا کوڈ: 3503909
بین الاقوامی گروپ: قرارداد کے مطابق یہ ایوان تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کو مسلم امہ پر حملہ سمجھتا ہے

ایکنا نیوز- روزنامہ امت کے مطابق امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے خلاف پاکستان کی قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی ہے، قرارداد کے مطابق یہ ایوان تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کو مسلم امہ پر حملہ سمجھتا ہے جب کہ امریکی فیصلہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت ہوا، پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی نوید قمر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن دنیا کی تاریخ میں ایک تاریک دن ہے اور امریکی اقدام ایک گریٹ گیم کاحصہ ہے، اب دیکھنا یہ ہوگا کہ امریکا سے دوستی بڑھانے والے مشرق وسطٰی کے ممالک کیا موقف اپناتے ہیں۔قرار داد کے مطابق امریکی فیصلہ عالمی قوانین کے خلاف ورزی ہے ،جس کی یہ ایوان مذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ امریکا فوری طورپرسفارتخانہ منتقل کرنےکا فیصلہ واپس لے

نظرات بینندگان
captcha