بلوچستان کے پارلیمانی وفد کے دورہ ایران سے تعلقات کو مزید وسعت ملے گی، علی لاریجانی

IQNA

بلوچستان کے پارلیمانی وفد کے دورہ ایران سے تعلقات کو مزید وسعت ملے گی، علی لاریجانی

8:26 - October 16, 2017
خبر کا کوڈ: 3503669
بین الاقوامی گروپ: ایران کے دورے پر جانیوالے بلوچستان اسمبلی کے چودہ رکنی وفد سے ملاقات کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ پارلیمانی امور میں دو طرفہ مشاورت خوش آئند اقدام ہے۔ دونوں برادر اسلامی ممالک ایک دوسرے کیساتھ کھڑے ہوکر باہمی تعاون سے مشکلات کا خاتمہ کرینگے۔
بلوچستان کے پارلیمانی وفد کے دورہ ایران سے تعلقات کو مزید وسعت ملے گی، علی لاریجانی
ایکنانیوز- اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے پارلیمانی وفد کے دورہ ایران سے دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ ایران پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے۔ ہم بلوچستان کی ترقی کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کی اسپیکر راحیلہ حمید درانی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے 14 رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

اسلامی جمہوری ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ پارلیمانی امور میں دو طرفہ مشاورت خوش آئند اقدام ہے۔ بلوچستان اسمبلی کے پارلیمانی وفد کے دورہ ایران سے دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔ دونوں برادر اسلامی ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوکر باہمی تعاون سے مشکلات کا خاتمہ کرینگے۔ 

اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاجروں کے لئے ایران کے ویزوں کے حصول میں مزید آسانیوں سے دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے میں مزید بہتری آئے گی۔ کوئٹہ سے زاہدان اور مشہد کے درمیان براہ راست پروازوں سے دونوں ممالک کے تاجروں اور زائرین کو سہولیات ملیں گی۔ راحیلہ حمید درانی نے ایرانی اسپیکر اور پارلیمانی وفد کو بلوچستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔
نظرات بینندگان
captcha