علماء بحرین کے خلاف ظالمانہ فیصلوں کا سلسلہ جاری

IQNA

علماء بحرین کے خلاف ظالمانہ فیصلوں کا سلسلہ جاری

8:18 - October 15, 2017
خبر کا کوڈ: 3503663
بین الاقوامی گروپ: آل خلیفہ کی کٹھ پتلی عدالت نے علماء اور انقلابی شخصیتوں کے خلاف ظالمانہ فیصلوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے معروف عالم دین حمزہ الدیری کو سزائے قید سنائی ہے۔
علماء بحرین کے خلاف ظالمانہ فیصلوں کا سلسلہ جاری
ایکنانیوز- سحر ٹی وی کے مطابق بحرین کے العاصمہ علاقے کی عدالت نے شیخ حمزہ الدیری کو منامہ کےعلاقے الدراز میں آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت میں دیئے جانے والے دھرنے میں شرکت کے الزام میں ایک سال قید اور جرمانے کی سزا دی ہے۔
اس بحرینی عالم دین پر آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کی مخالفت اور عدلیہ کی توہین کے سلسلے میں جھوٹا مقدمہ بھی چل رہا ہے۔
آل خلیفہ کی کٹھ پتلی حکومت نے اکیس مئی دوہزار سترہ میں منی لانڈرنگ اور آل خلیفہ حکومت کی مخالفت کے الزام میں آیت اللہ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرتے ہوئے انھیں دولاکھ پینسٹھ ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
آل خلیفہ حکومت کی کٹھ پتلی عدالت نے بحرین کی مجلس علماء شیعہ کے سربراہ سید مجید المشعل کے کیس کی سماعت نو نومبر تک ملتوی کردی ہے۔ سید مجید المشعل پر بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کرنے کا الزام ہے۔
نظرات بینندگان
captcha